قرآنی سرگرميوں كا گروپ : محكمہ اوقاف سے وابستہ شعبہ قرآنی مقابلوں اور تعليم كے ڈائريكٹر جنرل نے كہا : اگر بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے والے مسلمان طلباء كا ہدف صرف ايك دوسرے سے مقابلہ كرنا ہو تو یہ اس ثقافتی سرگرمی كا ادنی ترين ہدف شمار ہو گا اسلیے غير ملكی اميدواروں كو اسلامی نظام كی علمی پيشرفت اور روحانيت سے آشنا كرنا چاہيئے ۔