ايران ؛ دارالقرآن ادارے كے تسنيم نامی مقابلوں میں ملك كے ۲۵ ثقافتی اداروں كے كاركنان كی شركت

IQNA

ايران ؛ دارالقرآن ادارے كے تسنيم نامی مقابلوں میں ملك كے ۲۵ ثقافتی اداروں كے كاركنان كی شركت

23:51 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393172
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : دارالقرآن انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے ملك بھر كے ۲۵ ثقافتی اداروں كے حكام اور كاركنوں كے لیے "تسنيم" كےعنوان سے پہلے خصوصی قرآنی مقابلے منعقد كیے جائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ملك بھر كے ۲۵ ثقافتی اداروں كے حكام اور كاركنوں كے لیے "تسنيم" كےعنوان سے پہلے خصوصی حفظ ، مفاہيم ، قرأت ، ترتيل اور تحقيق قرآن كريم مقابلوں میں ناموں كے انداراج كا آغاز كرديا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ مقابلے دارالقرآن الكريم كی جانب سے اور حضرت عبد العظيم حسنی (ع) كے حرم سے وابستہ قرآنی ثقافت كی ترقياتی كونسل اور ادارہ اسلامی تبليغات كے تعاون سے منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں میں شركت كے لیے ۷ ہزار ۵۰۰ پوسٹروں اور ۱۱ ہزار ۵۰۰ بروشرز كے ذريعے كاركنوں كو آگاہی فراہم كرنے كا اہتمام كيا گيا تھا ۔
1078485
نظرات بینندگان
captcha