مكّہ اجلاس كی قراردادوں كا اعلان / برمی مسلمانوں كے ساتھ مساوات كی اپيل

IQNA

مكّہ اجلاس كی قراردادوں كا اعلان / برمی مسلمانوں كے ساتھ مساوات كی اپيل

17:48 - August 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2394016
بين الاقوامی گروپ : مكّہ مكرّمہ میں اسلامی ممالك كے سربراہ اجلاس نے اپنے اختتامی اعلامیے میں برما كے روھينگيا مسلمانوں كی نسل كشی كی مذمت كے ضمن میں معاشرے كے تمام گروہوں بالخصوص مسلمانوں كے ساتھ عدل و مساوات كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے يمن كی خبر رساں ايجنسی "سبأ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بيان میں تفرقے كے علل و عوامل ، سياسی اور گروہی لڑائی كا سدباب كرنے كی تاكيد كے ساتھ برمی مسلمانوں كے درميان وحدت كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے : اسلامی امہ كا اجتماع اور مسلمانوں میں وحدت كلمہ ان كی طاقت كا راز ہے اور اس ہدف كو عملی كرنے كے لیے وحدت و يكجہتی كے تمام عوامل سے بہرہ مندہ ہوا جائے ۔
1079522
نظرات بینندگان
captcha