الجزائر كے بين الاقوامی مقابلوں كے كامياب اميدواروں كی تجليل

IQNA

الجزائر كے بين الاقوامی مقابلوں كے كامياب اميدواروں كی تجليل

23:51 - August 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2394126
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ اگست كو الجزائر كی بڑی مسجد میں نویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے كامياب اميدواروں كی تجليل كے لیے صدرمملكت كی موجودگی میں تقريب منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآن خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «algeriesoir»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں اسی طرح قومی قرأت قرآن كريم مقابلے اور ریڈيو قرآن كے "تاج القرآن" نامی مقابلے میں كامياب ہونے والے اميدروں كی تجليل كے لیے صدر مملكت "عبد العزيز بوتفليقہ" كی شركت كے ہمراہ شہر الجزيرہ كی بڑی مسجد میں تقريب منعقد كی گئی ہے ۔
اس تقريب كے دوران الجزائر كے صدر نے بين القوامی قرآنی مقابلوں كے پہلی سے تيسری پوزيشن لينے والے ليبيا ، بنگلاديش اور چاڈ كے نمائندوں كو انعامات ديئے اسی طرح ان مقابلوں پر نظارت كرنے والی جيوری كی قدردانی كی ہے ۔
1079364
نظرات بینندگان
captcha