الكوثر چينل كے زير اہتمام قرآنی مقابلے كی اٹھائيسویں شب میں پانچ اميدواروں كے درميان مقابلہ

IQNA

18:12 - August 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2395015

الكوثر چينل كے زير اہتمام قرآنی مقابلے كی اٹھائيسویں شب میں پانچ اميدواروں كے درميان مقابلہ

بين الاقوامی گروپ : پاكستان ، عراق اور ہالينڈ سے پانچ قرا نے الكوثر چينل كے قرانی مقابلے "ان للمتقين مفازا" كی اٹھائيسویں شب ايك دوسرے كے ساتھ رقابت میں حصہ ليا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق الكوثر چينل كے زير اہتمام اٹھائيسویں شب كے لیے پاكستان ، عراق اور ہالينڈ كے قرا نے حسن قرائت كا مظاہرہ كيا ۔
ياد رہے كہ "ان للمتقين مفازا" كے عنوان سے یہ قرآنی مقابلہ ماہ رمضان كی اولين شب كو براہ راست منعقد ہوا تھا كہ جس كا مقدماتی مرحلہ يكم رمضان سے شروع ہو كر ۲۴ رمضان تك اختتام پذير ہوا كہ جس كے بعد ۲۴ رمضان سے اس كا سيمی فائنل راؤنڈ شروع ہے اور ماہ رمضان كی آخری شب مجموعی طور پر پانچ نماياں ترين قرا كے درميان مقابلہ ہو گا ۔
1080771
نظرات بینندگان
captcha