عيد فطر كے موقع پر جرمن حكومت كی مسلمانوں كو مبارك باد

IQNA

عيد فطر كے موقع پر جرمن حكومت كی مسلمانوں كو مبارك باد

23:53 - August 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2395097
بين الاقوامی گروپ : ۱۶ اگست كو جرمن وزارت خارجہ نے ايك پيغام میں جرمن مسلمانوں كو خطاب كرتے ہوئے عيد فطر كی مناسبت سے مبارك باد پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جرمن وزير خارجہ نے پيغام میں اس نكتے پر زور ديا ہے كہ جرمن حكومت شہريوں كے درميان امن اور دوطرفہ احترام پر مبنی اقدار كو اہم شمار كرتی ہے ۔
واضح رہے كہ پيغام میں كہا گيا : ماہ رمضان مسلمانوں كے لیے ايك اہم ترين مہينہ كے عنوان سے روحانيت كی علامت ہے اور مسلمانوں ديگر اديان كے پيروكاروں كے ساتھ تعلقات استوار كرنے كی دعوت ديتا ہے ۔
وزير خارجہ نے مزيد كہا :جرمن حكومت خود كو مسلمانوں كے ساتھ اس مہينے اور عيد كی خوشيوں میں برابر كا شريك سمجھتی ہے ۔
1080766
نظرات بینندگان
captcha