ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۵۰ سے زائد ممالك كی سياسی اور ثقافتی جماعتوں ، انجمنوں اور تنظيموں نے قدس كے عالمی دن كے موقع پرريليوں كا اعلان كرتے ہوئے زور ديا : ان ريليوں میں مسئلہ فلسطين كی بنيادی حيثيت پرزور اور اس مسئلے كو پس پشت ڈالنے كی تمام تر نئی سازشوں كی مذمت كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ عرب اور اسلامی ممالك كی پارليمانی اور سياسی شخصيات نے حالیہ چيلنجز كی طرف توجہ كرتے ہوئے قدس كا عالمی دن منانے پر زور ديا اور امت اسلامیہ سے قدس اور فلسطين كے دفاع كے لیے كوشش كرنے كی اپيل كی ہے ۔
1080733