ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی " AFP " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يورپی يونين مسئول برائے خارجہ سياست نے كل ۱۷ اگست كو نبيل رجب كو تين سال قيد كی سزا سنائے جانے پر اظہار تشويش كرتے ہوئے كہا : يورپی يونين گہری پريشانی كے ساتھ اس مسئلہ كا حل تلاش كرے گی اور ہمیں اميد ہے كہ انسانی حقوق كے اس رہنما كی سزا پر عدالت نظر ثانی كرے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ نبيل رجب كے وكيل محمد الجشی نے سماجی رابطے كی ويب سائیٹ پر بتايا : عدالت نے جمعرات كے دن غير قانونی مظاہروں میں شركت كے بہانے نبيل رجب كو تين سال قيد كی سزا سنائی ہے ۔
1081254