ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«the American Muslim»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ موصولہ اطلاعات كے مطابق پاكستان كے شہر كراچی میں ايك بس پر بم حملے كے نتيجے میں كل ۱۷ اگست كو بھی ايك شيعہ طالب علم شہيد ہو گيا ۔
اس سے قبل ۱۶ اگست بروز جمعرات كو طالبان فورسز نے راولپنڈی شہر سے استور كی جانب رواں دواں تين بسوں كے بيس سے زيادہ اہل تشيع مسافروں كو اتار كر گوليوں سے چھلنی كر ديا تھا ، شہدا میں سے زيادہ تر وہ جوان تھے جو عيد فطر منانے كے لیے اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے ۔
1081520