اسلامی – امريكی رابطہ كونسل نے عيد فطر كے موقع پر سيكورٹی سخت كرنے كا مطالبہ كر ديا

IQNA

اسلامی – امريكی رابطہ كونسل نے عيد فطر كے موقع پر سيكورٹی سخت كرنے كا مطالبہ كر ديا

23:53 - August 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2395928
بين الاقوامی گروپ : اسلامی – امريكی رابطہ كونسل نے عيد فطر كی نماز اور تقريبات كے وقت امريكہ میں واقع مساجد میں سيكورٹی سخت كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CAIR»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی – امريكی رابطہ كونسل نے امريكہ میں اسلامی مراكز اور مسلمانوں كی مساجد پر بڑھتے ہوئے حملوں كے بعد عيد فطر كے موقع پر سيكورٹی سخت كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
اس كونسل نے اسلامی مراكز كے حكام كی جانب سے كسی بھی ممكنہ خطرے كا مقابلہ كرنے كے لیے سيكورٹی پلان صادر كيا ہے ۔
كونسل كے ايگزيكٹو ڈائريكٹر "نہاد آواد" نے حال ہی میں مساجد اور اسلامی مراكز پر حملوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : عيد فطر كے موقع پرمسلمانوں كی حفاظت كے لیے مناسب سيكورٹی كا بندوبست ايك ضروری امر ہے ۔
1081688
نظرات بینندگان
captcha