مایہ ناز كمپيوٹر گيمز كی پراڈكشن پر بھرپور تعاون كریں گے

IQNA

مایہ ناز كمپيوٹر گيمز كی پراڈكشن پر بھرپور تعاون كریں گے

20:02 - August 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2396196
سائيبر سپيس گروپ : مركز برائے ترقی انفارميشن ٹيكنالوجی كے سربراہ نے عمدہ ڈيجیٹل گيمز كی تياری كے حوالے سے كہا : مركز آن لائن گيمز كی تياری پر بھرپور تعاون كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مركز برائے ترقی انفارميشن ٹيكنالوجی كے سربراہ حسن عليزادہ نے انجمن ملی انقلاب اسلامی كی تقريب میں كہا : ہمارے مركز كی اولين ترجيح ڈيجیٹل گيمز نہیں ہیں بلكہ یہ مركز مایہ ناز كمپيوٹر گيمز كی پراڈكشن كرنے والی كمپنيوں كے ساتھ مكمل تعاون كرے گا ۔
انہوں نے موجودہ ملكی صورتحال كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اگرچہ اس مركز كے بجٹ میں كمی ہو گئی ہے ليكن اس كے باوجود گيمز كی پراڈكشن كرنے والوں كے ساتھ تعاون اولين ترجيح ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے كمپيوٹر گيمز كی پراڈكشن میں موجود نقائص برطرف كرنے كے لیے جديد پاليسياں وضع كرنے پر بھی زور ديا ۔
1080778
نظرات بینندگان
captcha