ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الاہرام ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم نے بيان میں زور دے كر كہا : بين الاقوامی معاہدوں اور قوانين بالخصوص جنيوا كے امن معاہدے كے مطابق اسرائيل كسی بھی مقدس مقام پر حملہ نہیں كر سكتا اور نہ ہی یہ نمازيوں كو مقدس مقامات میں داخلے سے روك سكتا ہے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا : انتہا پسند یہوديوں نے مسجد الاقصی پر حملوں كا سلسلہ جاری ركھا ہوا اور اس مقدس مقام كو گرا كر ہيكل سليمانی كی تعمير كی كوششیں كر رہے ہیں ۔
1083055