سعودی عرب ؛ قطيف كی بہترين قرآنی انجمنوں كی تجليل

IQNA

سعودی عرب ؛ قطيف كی بہترين قرآنی انجمنوں كی تجليل

23:58 - August 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2398581
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ نشين صوبے قطيف میں "رسول اعظم(ص)" جايز قرآن كريم مقابلوں كے دوران صوبے كی بہترين قرآنی اںجموں كی تجليل كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں نيوز نیٹ ورك "راصد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب بدھ ۲۲ اگست كو قطيف كی مشتركہ قرآنی كونسل سے وابستہ "رسول اعظم (ص)" جايزہ قرآن كمیٹی كی كوششوں سے "ملك عبد اللہ " قومی ہال میں منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ اس پروگرام میں قرآنی علوم میں سرگرم ملكی اور غير ملكی شخصيات كے علاوہ اہل قطيف نے شركت كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صوبہ قطيف كے قرآنی مركز "الذاكرات" كی جانب سے حفظ كل قرآن اور الاوجام علاقے كے قرآنی مركز كے "ن والقلم" قرآنی مقابلوں كے منصبوں كو مشتركہ طور پر ۱۰ ہزار سعودی ريال انعام میں ديئے گئے ہیں ۔
1083690
نظرات بینندگان
captcha