ملائيشيا ؛ ميانمار میں جاری بحران اور مسلمانوں كی صورتحال كا جائزہ

IQNA

20:15 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400901

ملائيشيا ؛ ميانمار میں جاری بحران اور مسلمانوں كی صورتحال كا جائزہ

بين الاقوامی گروپ : ۲۸ اگست كو ملائيشيا میں منعقد ہونے والی ايك كانفرنس كے دوران روہينگيا كے برمی مسلمانوں كی صورتحال كا جائزہ ليا جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ملائيشين نيوز ايجنسی (Bernama)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ملاكا نامی رياست كی بلدیہ اور (عالم اسلام اور ملائيشيا كی دنيا DMDI) نامی تنظيم كی كوششوں سے اس رياست كے عوامی مركز میں منعقد كی جائے گی ۔
اس كانفرنس كے دوران ميانمار كی صورتحال ، روہينگيا كے مسلمانوں كے حالات ، اور اس بحران كے حل كے ساتھ ساتھ مسلمانوں تك امداد رسانی اور خيراتی صندوق كا افتتاح كے منصوبے كا جائزہ بھی ليا جائے گا۔
ملاكا كے ميئر نے پريس كانفرنس كے دوران اعلان كيا : اس كانفرنس كو منعقد كرنے كا ہدف رہينگيا كے مسلمانوں پر ہونے والی مظالم كی طرف اہل دنيا كی توجہ جلب كرنا ہے ۔
1084933
نظرات بینندگان
captcha