ايران اور سوڈان دوستی انجمن كے معاون اور دينی علوم كے محقق ازہری بشير احمد نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا :اہل سنت نے امام صادق (ع) كو شيخ الائمہ كا لقب ديا ہے ،كيونكہ اہل سنت كے چار اماموں نے امام صادق(ع) كے شاگرد ہیں اور ميرا عقيدہ ہے كہ امام صادق(ع) اہل سنت اور شيعوں كے ساتھ ساتھ تمام ماضی اور حال كی تمام امت اسلامیہ كے استاد ہیں ۔
انہوں نے امام صادق (ع) كی گفتگو اور مختلف مذاہب پر ان كے اثرات كے بارے میں وضاحت پيش كرتے ہوئے كہا : امام (ع) نے ہميشہ دينی مسائل میں فہم ، منطق ، حجت اور استدلال سے استفادہ كيا ہے اور مسلمان ان كی پيروی كے ذريعے اس عقلی طريقہ كار كے پابند ہو سكتے ہیں ۔
1085914