يوم انہدام بقيع كی مناسبت سے بين الاقوامی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

يوم انہدام بقيع كی مناسبت سے بين الاقوامی فيسٹيول كا انعقاد

23:55 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400992
بين الاقوامی گروپ : نجف كی صوبائی كونسل كے صدر نے يوم انہدام جنت البقيع كے موقع پر وہابيوں كے ہاتھوں آئمہ اطہار(ع)اور اصحاب رسول(ص) كے مزار گرائے جانے كا جائزہ لينے كے لیے بين الاقوامی فيسٹيول منعقد كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نون نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبائی كونسل كے صدر "شيخ فائد كاظم نون" نے كہا : بين الاقوامی فيسٹيول كے ذريعے اہل بيت (ع) پر ہونے والے مظالم كا پرچار اور عالم اسلام میں فتنوں كے خاتمے كے لیے امت اسلامیہ كے اتحاد پر زور ديا جاسكتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج شام اور ليبيا میں اوليا اور صالحين كے درباروں پر حملے اور لائبريريوں كو نذر آتش كرنے جيسے جن واقعات كا ہم مشاہدہ كررہے ہیں درحقيقت یہ انہی تعصب آميز اقدامات كا نتيجہ ہیں جن كا آغاز انيسویں صدی میں وہابيوں نے جنت البقيع كے انہدام كے ذريعے كيا تھا ۔
1086118
نظرات بینندگان
captcha