ايرانی اور عراقی زائرين كے لیے ويزہ پاليسی ختم كرنے پر اتفاق رائے

IQNA

ايرانی اور عراقی زائرين كے لیے ويزہ پاليسی ختم كرنے پر اتفاق رائے

23:52 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400997
بين الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے محكمہ حج اور زيارت كے سربراہ نے آج عراق كے وزير سياحت كے ساتھ ملاقات كے دوران ايران اور عراق كے زائرين سے متعلقہ امور اور دونوں ملكوں كے درميان ويزہ پاليسی كی منسوخی كا جائزہ ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۷ اگست كو ايران كے محكمہ حج و زيارت كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين "موسوی" نے عراق كے وزير سياحت كے ساتھ ملاقات كی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، اس دوطرفہ گفتگو كا محور ايرانی اور عراقی زائرين كو سفری سہوليات مہيا كرنے كے طريقہ كار كا جائزہ لينا تھا ۔ اجلاس كے آغاز میں محكمہ حج و زيارت كے سربراہ نے عراقی حكومت كی جانب سے ايرانی وفد كے بہترين استقبال پر شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا : جو چيز ميرے لیے اہم ہے وہ یہ كہ عراقی وزير كی نظر میں یہ معاملہ قانونی نہیں بلكہ شرعی اور عبادتی ہے ۔
1086408
نظرات بینندگان
captcha