ليبيا میں تايخی اور مقدس مقامات كو منہدم كرنے كا سلسلہ ختم كيا جائے : يونيسكو

IQNA

ليبيا میں تايخی اور مقدس مقامات كو منہدم كرنے كا سلسلہ ختم كيا جائے : يونيسكو

23:57 - August 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2401924
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے تعليمی ، ثقافتی اور علمی ادارے UNESCO نے ليبيا میں مقدس اور تاريخی مقامات كی مسماری كو فوری طور پر روكنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يونيسكو كی دائريكٹر جنرل ايرينا بوكوا نے ليبيا میں انتہا پسند مسلحہ گروپوں كی جانب سے صوفی علما كے تاريخی اور مقدس مزاروں كی تباہی كوفوری طور پر روكنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
انہوں نے ليبيا كے شہروں ؛ زليتن ، مصراتہ اور طرابلس میں علما كے مزار منہدم كیے جانے پر شديد تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس سے قبل انتہا پسند نام نہاد اسلامی گروپوں نے ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں "الشعاب الدہمانی" كے مزار كے كچھ حصے كو تباہ كر ديا ہے ۔
1087692
نظرات بینندگان
captcha