ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فسلطيبی نيوز نیٹورك (شفا) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس فسلطين كی ممتاز مسلمان ، مسيحی ، سياسی اور سماجی شخصيات ، عدلیہ ، سياسی جماعتوں كے نمائندے ، مصنفين ، صحافی ، مفكرين اور اسرائيلی جيلوں سے رہائی پانے والے قيديوں كی موجودگی میں غزہ كے "كوموڈور" ہوٹل میں منعقد كی گئی ہے ۔
اس كانفرنس كے دوران انجمن علمائے فلسطين كے صدر اور حماس كے نمائندے "سالم سلامۃ" نے "فلسطين میں اسلامی نقطہ نظر سے اسلامی – مسيحی اتحاد " كے موضوع پر خطاب كيا ہے ۔
انہوں نے كہا : اسلام ، تمام اہل جہاں كے لیے دين رحمت ہے اور تاريخ میں كہیں بھی اس دين كو قبول كرنے كے لیے نفرت اور جبر كا استعمال نہیں كيا گيا ہے ۔
1087495