پاكستانی مسلمانوں کی جانب سے گستاخ قرآن مسيحی جوان كی معافی كی اپيل

IQNA

پاكستانی مسلمانوں کی جانب سے گستاخ قرآن مسيحی جوان كی معافی كی اپيل

23:51 - August 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2402223
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كے مسلمان عوام اور علما نے قرآن كريم كی توہين كرنے والی جوان مسيحی لڑكی كو معافی دينے كا مطالبہ كيا ہے جس كے بارے میں بتايا جاتا ہے كہ وہ ذہنی مريض ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پاكستان كی علما كونسل كے صدر "طاہر اشرفی" نے اعلان كيا : یہ مقدمہ پاكستانی علما ، اقليتوں اور حكومت كے لیے امتحان شمار ہوتا ہے ، ہم نہیں چاہتے كہ كسی كے حق میں ذرا برابر بھی ناانصافی ہو اس لیے ہم اس مقدمے كو جلد از جلد ختم كرنے كے لیے مسلسل كوشش كر رہے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس جوان مسيحی خاتون كو گزشتہ ہفتے قرآن كريم كے صفحوں كو نذر آتش كرنے پر اسلام آباد كی پوليس نے قانونی چارہ جوئی كے لیے قيد كر ليا تھا ۔
1087324
نظرات بینندگان
captcha