ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائٹ «Morocco Tomorrow» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ " زيبائی و ايمان " كے حوالے سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں ٢٠٠ سے زيادہ اسلامی، ثقافتی اور ہنری آثار پيش كئے جايئں گے .
نمائش میں پيش كئے جانے والے اسلامی ثقافت كے فنون ساتویں صدی سے آج تك كے ٤٠ مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں اور انہیں دنيا كے ٩ سے زائد ممالك سے جمع كيا گيا ہے كہ جن میں كويت ، مراكش ، برطانیہ اور امريكا بھی شامل ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نمائش امريكا كے صوبہ يوتائی كی بريگھم يانگ نامی ہنری يونيورسٹی كے ميوزيم میں ٢٤ فر وری سے شروع كی جائے گی .
1086431