الكوثر ٹی وی چينل میں غير جانبدار ممالك کی تحریک كے سربراہی اجلاس كی وسيع پيمانے پر كوريج

IQNA

الكوثر ٹی وی چينل میں غير جانبدار ممالك کی تحریک كے سربراہی اجلاس كی وسيع پيمانے پر كوريج

21:05 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404325
بين الاقوامی گروپ : الكوثر عالمی ٹی وی چينل نے تہران میں منعقد ہونے والے غير جانبدار ممالك کی تحریک كے سربراہی اجلاس سے مربوط خبروں اور سرگرميوں كی وسيع پيمانے پر كوريج كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الكوثر ٹی وی چينل كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ غيرجانبدار ممالك كے سولہویں سربراہی اجلاس كی افتتاحیہ نشست كو الكوثر چينل سے براہ راست نشر كيا گيا تھا ، جبكہ اس چينل نے اجلاس سے مربوط خبروں كی بروقت كوريج كے ذريعے ناظرين كو اجلاس كی تمام سرگرميوں سے مطلع ركھنے كا بہترين اہتمام كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اجلاس كے آغاز سے پہلے مذكورہ چينل سے ہیڈ لائن ، اشتہاروں اور مختلف ویڈيو كلپس كے ذريعے ناظرين كو اجلاس كی اہميت كے بارے میں آگاہ كيا گيا ہے ۔
1089554
نظرات بینندگان
captcha