مراكش؛ حكومت كی جانب سے اسلام پسند جماعت كے اختتامی اجلاس میں ركاوٹ

IQNA

مراكش؛ حكومت كی جانب سے اسلام پسند جماعت كے اختتامی اجلاس میں ركاوٹ

23:53 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404394
بين الاقوامی گروپ : مراكش كی وزارت داخلہ نے ۱ ستمبر كو اسلام پسند جماعت "عدالت اور ترقی" كے اجلاس كی اختتامی تقريب كو روك ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «yabiladi»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مراكش كی وزارت داخلہ نے سيكورٹی مسائل كی وجہ سے ملك كے شمالی شہر "طنجہ" میں حزب عدالت و ترقی كے اجلاس كی اختتامی تقريب كو معطل كرديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس اجتماع میں شريك بعض افراد نے حكومت اور بادشاہ كو كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے اور اس اقدام كو حكومت كی سوچی سمجھی سازش قرار ديا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، گزشتہ ہفتے طنجہ شہر میں حزب عدالت و ترقی كے حمايتی دوہزار سے زائد جوانوں نے اجتماع كيا تھا جبكہ اختتامی تقريب میں مراكش کے وزير اعظم اور جماعت كے دیگر رہنماؤں نے خطاب کرنا تھا ۔
1089552
نظرات بینندگان
captcha