آج تيونس كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی اختتامیہ تقريب كا انعقاد

IQNA

آج تيونس كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی اختتامیہ تقريب كا انعقاد

23:44 - September 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2405259
بين الاقوامی گروپ : آج ۴ ستمبر كو تيونس كے شاہی محل میں دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی اختتامیہ تقريب منعقد كی جارہی ہے ۔
تيونس كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شعبہ قرأت میں اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندے "حسن دانش" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : یہ تقريب آج صبح ۱۰ بجے تيونس كے شاہی محل میں منعقد كی جائے گی جو دن ۳ بجے تك جاری رہے گی ۔
حسن دانش نے مزيد كہا : ان مقابلوں میں دنيا بھر كے ۲۰ ممالك نے شركت كی ہے جن میں سے مصر ، ليبيا ، الجزائر ، يمن اور مراكش كے قاريوں اور حفاظ كرام كے بہترين مقابلے ديكھنے كو ملے ہیں ۔
انہوں نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ یہ مقابلے اعلی سطح كے تھے اميد ظاہر كی ہے كہ ايران گزشتہ سال كی طرح اس دفعہ بھی شعبہ قرأت میں پہلی پوزيشن حاصل كرے گا ۔
1091323
نظرات بینندگان
captcha