ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «abcnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جنوبی افريقہ كی يونيورسٹی "ویٹ واٹرزرنڈ Witwatersrand " كی سٹوڈنٹ آرگنائزيشن نے ايك بيان جاری كيا ہے جس میں اسرئيلی يونيورسٹيوں كے ساتھ ہر قسم كے ثقافتی ، مالی اور تعليمی تعلقات كا بائيكاٹ كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ گزشتہ سال جنوبی افريقا كی جوہانسبرگ يونيورسٹی نے بھی اسرائيلی يونيورسٹی بن گورين كے ساتھ تعاون اور دوطرفہ روابط كو منقطع كيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ جنوبی افريقا كے بہت سے شہريوں نے فلسطينيوں كے ساتھ اسرائيلی سلوك كی مذمت كرتے ہوئے اس كو جنوبی افريقا كی سابق اپرٹیڈ حكومت كی سياہ فام باشندوں كے ساتھ نسلی سلوك كے برابر قرار ديا ہے ۔
1091636