برطانیہ ؛ بين الاقوامی تقريب مذاہب اسلامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

23:55 - September 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2406094

برطانیہ ؛ بين الاقوامی تقريب مذاہب اسلامی كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی تقريب مذاہب اسلامی كانفرنس "اجتماعی امن كے قيام میں تقريب كا سماجی كردار" كے عنوان سے آئندہ ماہ برطانیہ كے اسلامی مركز كی كوششوں سے لندن میں منعقد كی جائے گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اسلامی مركز برطانیہ كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ۸ اكتوبر كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۹بجے اسلامی مركز میں شروع ہو گی جو شام ۶ بجے تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ مركز نے اپنے دعوت نامے میں اعلان كيا : تقريب بين مذاہب اسلامی كی طرف بھر پور توجہ كرنی چاہيئے اور اس كی راہ میں حائل ركاوٹوں كو دور كرنے اور مشتركہ موقف اختيار كرنے كی كوشش كرنی چاہيئے۔
1090609
نظرات بینندگان
captcha