شام اور مزاحمت كی حمايت كے جرم میں لبنان كے سابق وزير اطلاعات كو سزا !

IQNA

شام اور مزاحمت كی حمايت كے جرم میں لبنان كے سابق وزير اطلاعات كو سزا !

23:48 - September 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2406432
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے سابق وزير اطلاعات "ميشل سماحہ" كے اہل خانہ نے شام اور مزاحمت كی مكمل حمايت كو ان كی گرفتاری اور سزا كا اصلی سبب قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے سابق وزير اطلاعات اور پارليمانی ركن ميشل سماحہ سے تحقيقات كا سلسلہ جاری ہے جوسياسی حلقوں میں انتشار اور اختلافات میں اضافے كا باعث بناہے ۔
لبنان كی عدلیہ نے ابھی تك ان كی گرفتاری كی وجوہات بيان نہیں كی ہیں ليكن لبنانی وزير اعظم "نجيب ميقاتی" نے اس گرفتاری كی علت سيكورٹی مسائل كو قرار ديا ہے ۔
دوسری طرف سماحہ كے اہل خانہ نے اعلان كيا : ان كو اسلامی مزاحمت اور شام كی حمايت میں موقف اختيار كرنے پر سزا دی جارہی ہے۔
1075463
نظرات بینندگان
captcha