مصر ؛ پيغمبر اسلام (ص)كے خلاف توہين آميز فلم كی تياری كی مذمت

IQNA

مصر ؛ پيغمبر اسلام (ص)كے خلاف توہين آميز فلم كی تياری كی مذمت

22:17 - September 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2407541
بين الاقوامی گروپ : مصر كے قبطی رہنماؤں نے انتہا پسند قبطيوں كی جانب سے اسلام اور رسول اكرم(ص) كے خلاف توہين آميز فلم كی تياری كی پرزور مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصركے متعدد قبطی رہنماؤں نے اس توہين آميز فلم كی مذمت كرتے ہوئے كہا : اس قسم كی فلموں كی تياری اللہ كے آخری نبی (ص) كی صريح توہين ہے جس كی پروز مذمت كرنی چاہيئے ۔
بعض اہل نظر كے مطابق مصری قطبيوں كی جانب سے مذكورہ فلم كی تياری انتہا پسند امريكی پادری ٹيری جونز اور حكومت ہالينڈ كے ساتھ مكمل تعاون ہے جو مصر كے اسلام پسند وں كے خلاف اشتعال انگيزی كی نشاندہی كرتا ہے ۔
1093745
نظرات بینندگان
captcha