مصر كے معروف مبلغ اسلام نے سياسی جماعت بنانے كا اعلان كرديا

IQNA

مصر كے معروف مبلغ اسلام نے سياسی جماعت بنانے كا اعلان كرديا

23:48 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408414
بين الاقوامی گروپ : سال ۲۰۰۶ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے محبوب ترین مبلغ کے طور پر منتخب ہونے والے مصر كے معروف مبلغ اور مفكر "عمر محمد حلمی خالد" نے سياسی جماعت بنانے كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآن كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «mooslym»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے ممتاز خطيب عمرو محمد حلمی خالد نے فيس بك میں اپنے ہوم پيج پر اعلان كيا : میں نے "مصر كا مستقبل" نامی سياسی جماعت بنانے كا فيصلہ كيا ہے ۔
انہوں نے كہا : مصر كے صدارتی اليكشن كے نتائج اس بات كی نشاندہی كرتے ہیں کہ دونوں صدارتی اميدواروں میں سے كوئی بھی عوامی توجہ جلب كرنے میں كامياب نہیں ہو سكا ہے اسلیے میں نے لوگوں كے درميان محبت ايجاد كرنے كا فيصلہ كیے ہے ۔
1094762
نظرات بینندگان
captcha