مسلم طلباء كے مابين قرآنی مقابلوں سے عالمی قرآنی چينل كی تشكيل كو تقويت ملے گی ۔

IQNA

مسلم طلباء كے مابين قرآنی مقابلوں سے عالمی قرآنی چينل كی تشكيل كو تقويت ملے گی ۔

16:57 - September 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2409104
بين الاقوامی : مسلمان طلباء كے مابين قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے عالمی سطح پر قرآنی چينل كی تشكيل كو فروغ ملے گا كيونكہ تمام مسلم طلباء اس كاركن بنیں گے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق مسلم طلباء كے ما بين ہونے والے قرآنی مقابلوں میں شريك ڈنمارك كے طالب علم جناب عمار المعلم نے خبر رساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام و قرآن كی ترويج كا ايك ذريعہ یہ ہے كہ عالمی سطح پر قرآن net work ہونا چاہیے اور اس كے لیے اس قسم كے قرآنی مقابلے ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں انہوں نے گذشنہ سال منعقدہ قرآنی مقابلوں كے معيار كو سراحتے ہوئے كہا كہ یہ بين الاقوامی معيار سے بھی بلند تھے ۔
واضح رہے كہ مسلم طلباء كے ما بين قرآنی مقابلوں كا انعقاد ہر دو سال كے بعد كيا جاتا ہے اور امسال یہ قرآنی مقابلے تبريز ايران میں منعقد ہوں گے ۔
1066330
نظرات بینندگان
captcha