سارايوو میں اديان كے درميان دوستی كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

سارايوو میں اديان كے درميان دوستی كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

23:51 - September 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2409235
بين الاقوامی گروپ : سارايوو كے رومن كيتھولك كليسا اور "سنٹ اگیڈيو" انجمن نے صربستان كے ارتھاڈوكس كليسا اور بوسنيا كی اسلامی اور یہودی آبادی كے تعاون سے سياسی اور مذہبی گفتگو كے لیے كانفرنس منعقد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے Press TV كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس۱۹۹۰ كی لڑائيوں اور كشيدگيوں كے بعد بقائے باہمی پر تاكيد كے ساتھ ساتھ خطے میں موجود ممالك كے مذہبی اور سياسی رہنماؤوں كی پہلی نشست ہے ۔
واضح رہے كہ ۱۱ ستمبر سے شروع ہونے والی اس كانفرنس كے دوران مختلف اديان كے رہنما ، بالكان اور دنيا بھر كی ثقافتی اور سول شخصيات شركت كریں گی ۔
كانفرنس كے اختتام پر خطے میں امن وامان قائم كرنے كی كوششوں پر مبنی ايك مشتركہ قرار داد پاس كی جائے گی جس پركانفرنس میں شريك تمام افراد كے دستخط لیے جائیں گے ۔
1095714
نظرات بینندگان
captcha