اسلامی و مسيحی كمیٹی نے قدس میں اسلامی آثار كی مسماری كی مذمت كی ہے ۔

IQNA

اسلامی و مسيحی كمیٹی نے قدس میں اسلامی آثار كی مسماری كی مذمت كی ہے ۔

18:35 - September 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2409972
بين الاقوامی : مسلمانوں اور عيسائيوں كی متحدہ كمیٹی اسلامی مسيحی قدس كمیٹی نے قدس میں اسلامی آثار كی نابودی كی مذمت كی ہے ۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے cip كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی و مسيحی كمیٹی نے قدس میں صیہونيوں كے ہاتھوں اسلامی آثار كی مسماری كی مذمت كی ہے بيان میں كہا گيا ہے كہ اسرائيل اپنی جارحيت كو جاری ركھے ہوئے ہے اور وہ تمام مذہبی آثار كو مسمار كرنا چاہتا ہے ۔
اس متحدہ كمیٹی نے تمام عالمی اداروں اور حقوق بشر كے علم برداروں سے اپيل كی ہے كہ اسرائيل كی ناپاك جارحيت كو لگام دی جائے اور اقدس میں تمام فرقوں كے جان و مال كے ساتھ ساتھ ان كے مقدسات كو بھی تحفظ فراہم كيا جائے ۔
1096122
نظرات بینندگان
captcha