قاہرہ ؛ امريكی سفارتخانے كے سامنے رسول اكرم(ص) كی توہين آميز فلم كے خلاف احتجاج

IQNA

قاہرہ ؛ امريكی سفارتخانے كے سامنے رسول اكرم(ص) كی توہين آميز فلم كے خلاف احتجاج

23:24 - September 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2410063
بين الاقوامی گروپ : ۱۱ ستمبر كو مصری شہريوں نے قاہرہ میں امريكی سفارتخانے كے سامنے انتہا پسند قبطيوں كی جانب سے رسول اكرم(ص) كی توہين آميز فلم كی تياری كے خلاف احتجاج كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے مصر سے نكلنے والے اخبار "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے مسلمانوں سميت مصر كے قبطيوں ، فوجی اور غير فوجی گروپوں ، سياسی اور انقلابی جماعتوں نے مل كر منعقد كیے ہیں ۔
مظاہروں میں شريك افرد نے ٹيری جونز اور حكومت ہالينڈ كے تعاون سے قبطيوں كی تيار كردہ رسول اكرم (ص) كی توہين آميز فلم كی پزور مذمت كی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، مصر كے اسلامی اور مسيحی اداروں نے بھی اس فلم كے خلاف احتجاج اور اس اسلام مخالف اقدام كی پرزور مذمت كی ہے ۔
1096600
نظرات بینندگان
captcha