خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روزنامہ الايار سے نقل كيا ہے كہ امريكہ كے شدت پسند پادری نے اسلام دشمنی كا مظاہرہ كرتے ہوئے اسلام كے خلاف فلم بنانے كی سرپرستی كی ہے ۔ جس پر مصر كے اسلامی مركز الازھر نے شدت كے ساتھ مذمت كی ہے۔
اسلامی مركز نے واضح طور پر كہا ہے كہ اسلام صلح و سلامتی كا دين ہے اور یہ كبھی بھی شدت پسندی كو قبول نہیں كرتا ہے۔
واضح رہے كہ امريكی شدت پسند پادری ٹيری جونز كی طرف سے اسلام كی مخالفت كوئی جديد چيزنہیں ہے بلكہ اس سے قبل بھی گستاخ رسول و قرآن اسلام كی مخالفت میں قرآن مجيد كو جلانے كی جسارت كر چكا ہے۔
1096681