لبنان كے مفتی اعظم نے امريكی سازش ناكام كرنے كيلئے مسلمانوں اور مسيحيوں كے اتحاد كا مطالبہ كر ديا

IQNA

لبنان كے مفتی اعظم نے امريكی سازش ناكام كرنے كيلئے مسلمانوں اور مسيحيوں كے اتحاد كا مطالبہ كر ديا

14:07 - September 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2411030
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے مفتی اعظم نے عوام سے كہا ہے كہ اسلام مخالف فلم كی مذمت اور پيغمبر اكرم (ص) كی توہين پر ايك دوسرے كے ساتھ متحد ہو كر صدائے احتجاج بلند كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مفتی اعظم لبنان نے مسلمانوں اور مسيحيوں سے مطالبہ كيا ہے كہ ان الٰہی اديان كے پيروكاروں میں تفرقہ ڈالنے كی شيطانی سازش كا مقابلہ كرنے كے لیے ايك دوسرے كے ساتھ متّحد ہو جائیں ۔
قبلانی نے ايك بيان میں خبردار كيا : اگر دشمنوں كی یہ چال كامياب ہو جائے تو ہمارے ملك میں دائمی خون خرابہ شروع ہو جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ دنيا بھر كے مسلمان اس كفریہ فلم كو نشر كرنے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔
1097799
نظرات بینندگان
captcha