ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے : پيغمبر اسلام (ص) كی توہين پر مبنی فلم قطری مؤسسے كی مالی امداد سے مكمل كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق اس تصوير میں النور القابضہ انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ كے ہمراہ معروف اہل سنّت مفتی يوسف قرضاوی اور فلم كے ڈائريكٹر باری اوزيورن كو بھی بخوبی ديكھا جا سكتا ہے ۔
ذرائع كے مطابق يوسف القرضاوی كی ذمہ داری فلم كی پراڈكشن پر نگرانی كے ساتھ اس كے لیے شرعی جواز گھڑنا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تصوير سوشل ويب سائیٹس كے صارفين نے پيش كی ہے ۔
1097851