بان كی مون نے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين پر مبنی فلم كو نفرت انگيز قرار ديا / مسلمان ہوشيار رہیں
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے كل ۱۳ ستمبر بروز جمعرات كو ايك بيان صادر كر كے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين پر مبنی فلم كو ايك نفرت انگيز اقدام قرار ديا اور مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ اس دين مخالف اقدام پر چوكس رہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الشروق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے اس بيان میں زور دے كر كہا : ہم ليبيا اور مشرق وسطٰی كے ديگر ممالك میں اس فلم كے ردّ عمل میں اٹھنے والی تشدد كی لہر پر تشويش زدہ ہیں ۔
بان كی مون نے مزيد كہا : ہم اس نفرت انگيز فلم كی مذمت كرتے ہیں اور اس بات پر يقين ركھتے ہیں كہ یہ فلم جان بوجھ كر انسانوں كا بے گناہ خون بہانے كی غرض سے تيار كی گئی ہے ۔
1097854