گستاخانہ فلم كے رد عمل میں ہونے والے مظاہرے پر سعودی مفتی كا اظہار خيال

IQNA

گستاخانہ فلم كے رد عمل میں ہونے والے مظاہرے پر سعودی مفتی كا اظہار خيال

18:07 - September 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2412794
بين الاقوامی : گستاخانہ فلم كے رد عمل میں دنيا بھر كے مسلمانوں نے مظاہرے كر كے اپنے غم و غصہ كا اظہار كيا ہے۔ان مظاہروں كو سعودی عرب كے مفتی نے شدت پسندی سے تعبير كيا ہے ۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات كی سركاری خبر رساں ايجنسی وام كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے مفتی عبد العزيز آل شيخ نے كہا ہے كہ گستاخانہ فلم كے رد عمل میں مسلمانوں كے مظاہرے شدت پسندی كا مظاہرہ ہیں۔ جب اس قسم كی فلم كی نمائش سے رسول خدا(ص) كی شان میں كمی واقع نہیں ہوئی ہے ۔
واضح رہے كہ گستاخانہ فلم كی نمائش پر تمام اسلامی و عربی ممالك میں امريكہ مخالف مظاہرے ہوئے ہیں جن میں مختلف جھڑپوں میں كئی افراد شہيد بھی ہوئے ہیں ۔
1099528
نظرات بینندگان
captcha