اسلامی مقدسات كی توہين كے خلاف قانون تصويب كيا جائے:شيخ الازھر

IQNA

اسلامی مقدسات كی توہين كے خلاف قانون تصويب كيا جائے:شيخ الازھر

18:10 - September 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2412799
بين الاقوامی: شيخ الازھر احمد الطيب نے اقوام متحدہ سے مطالبہ كيا ہے كہ ايسا قانون تصويب كيا جائے جس سے اسلامی مقدسات كی توہين ممنوع ہو۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے maghrebemergent كے حوالے نقل كيا كہ شيخ الازھر نے ايك كھلے خط میں اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری بان كی مون سے مطالبہ كيا ہے كہ ايسا قانون وضع كيا جائے جس كی رو سے كسی بھی مذہب كے پيروكاروں كی توہين نہ ہو۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اقوام متحدہ كی ذمہ داری بنتی ہے كہ ايسا قانون بنايا جائے جس سے پورے عالم اسلام میں امن وسكون قائم ہو اور یہ اقوام متحدہ كی ذمہ داری ہے ۔ شيخ الازھر نے امريكہ میں بنائی جانے والی فلم كی مذمت كی اور مسلمانوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ شدت پسندی سے پرہيز كریں۔
1099184
نظرات بینندگان
captcha