ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق خبر رساں ادارے راصد كے حوالے سے اطلاع دی ہے كہ قطيف كے شيعہ امام جمعہ شيخ حسن الصفار نے كہا ہے كہ رسول خدا (ص) اور اسلام كی توہين پر مبنی فلم كی نمائش ايك غير اخلاقی حركت ہے جس كی جتنی بھی مذمت كی جائے كم ہے ۔ انہوں نے مغربی ممالك كی دوگلی پاليسی پر بھی كڑی نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك طرف تو ہولوكاسٹ كے منكرين كے سخت قانون موجود ہے تو دوسری طرف ايك ارب سے زائد مسلمانوں كے لیے یہاں كوئی قانون موجود نہیں ہے۔
شيخ حسن الصفار نے اسلامی ممالك سے تقاضا كيا ہے كہ وہ امريكہ اور مغربی ممالك پر دباؤ ڈالیں تاكہ آيندہ اس قسم كے واقعات كا تكرار نہ ہو سكے۔ قطيف كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ اگر ايسے اقدامات كو روكا نہ گيا۔ تو پھر عالمی امن كو خطرہ لاحق ہو گا ۔ امام جمعہ نے كہا ہے كہ تمام مسلمانوں كو متحد ہونا چاہیے اور انہوں نے دوسرے آسمانی مذاہب سے بھی باہمی روابط كو بہتر بنانے پر زور ديا ہے ۔
100317