ايسا قانون تصويب كيا جائے جس میں مقدسات كی توہين ممنوع قرار دی جائے : آيسكو

IQNA

ايسا قانون تصويب كيا جائے جس میں مقدسات كی توہين ممنوع قرار دی جائے : آيسكو

20:13 - September 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2415498
بين الاقوامی : اسلامی تعليمی و ثقافتی تنظيم آيسكو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ كيا ہے كہ ايسا قانون وضع كيا جائے جس كی رو سے تمام مقدسات كی توہين ممنوع قرار دی جائے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے آيسكو كے تعلقات عامہ كے شعبہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسكو كے اعلیٰ سر براہ جناب عثمان التويجری نے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كو چاہیے كہ ايسا قانون بنايا جائے جس كے تحت مقدسات كی توہين كو ممنوع قرار ديا جائے انہوں نے كہا كہ یہ پہلی بار نہیں ہے كہ اسلامی مقدسات كی توہين ہوئی ہو اس سے قبل كئی دفعہ مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كيا گيا ہے۔
التويجری نے كہا كہ صرف اس صورت میں دنيا بھر میں امن و سلامتی كو يقينی بنايا جا سكتا ہے۔انہوں نے كہا كہ يورپ میں ہولو كاسٹ جيسے مسائل پر بين الاقوامی قانون موجود ہے ليكن مقدسات كی توہين جس سے اربوں انسان كے جذبات مجروح ہوئے ہیں كوئی قانون موجود نہیں ہے ۔
1100980
نظرات بینندگان
captcha