فرانس میں مقيم اسلامی اسكالر جناب سامبا ديانی نے قرآن كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ گستاخانہ فلم كی نمائش میں صیہونی تو بہت نماياں ہیں۔ ايسی فلم جو سن 2011 میں بنائی جاتی ہے۔ اسے 11 ستمبر كے نزديك شائع كيا جاتا ہے اور مسلمانوں كے احتجاج میں امريكی سفير مارا جاتا ہے۔ ان واقعات كی روشنی میں بخوبی عياں ہو جاتا ہے كہ كس طرح اسرائيل كا ہاتھ اس گستاخانہ فلم كی نمائش میں واضح ہے۔
ديانی نے كہا ہے كہ اسرائيل كا مقصد یہ ہے كہ مسلمان اس گستاخانہ فلم كی نمائش پر جذباتی انداز میں احتجاج كریں اور شدت پسندانہ كاروائيوں میں ملوث ہو كر توڑ پھوڑ كریں تا كہ اسرائيل اپنے مقصد میں كامياب ہو سكے۔ لہذا ان حالات میں مسلمانوں كوچاہیے كہ وہ اتحاد كا مظاہرہ كریں اور پر امن طريقہ سے احتجاج اور مظاہروں كا سلسلہ جاری ركھیں۔
1101620