پاكستانی صوبہ سندہ كی وكلاء نے مغربی مصنوعات كے بائيكاٹ كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

پاكستانی صوبہ سندہ كی وكلاء نے مغربی مصنوعات كے بائيكاٹ كا مطالبہ كيا ہے

20:21 - September 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2415509
بين الاقوامی : اسلام اور رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی فلم كی نمائش پر صوبہ سندہ كے وكلاء تنظيم نے مغربی ممالك كی مصنوعات پر پابندی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے RECORDER PASSINESS كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے صوبہ سندھ كی وكلاء تنظيم نے امريكہ میں گستاخانہ فلم كی نمائش كی سختی كے ساتھ ترديد كی ہے وكلاء تنظيم نے اپنے ايك بيان میں اقوام متحدہ اور يورپی ممالك كی پارليمنٹ سے مطالبہ كيا ہے كہ ايسا قانون وضع كيا جائے جس سے كسی كے مقدسات كی توہين جرم ہو وكلاء تنظيم نے مغربی معاشرہ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسی طرح اسلام كا احترام كریں جس طرح مسلمان دوسرے مذاہب كے پيرو كاروں كا احترام ضروری سمجھتے ہیں ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق وكلاء برادری نے امريكی اور يورپی قونصل خانے كو بھی ياد داشت پيش كی ہے ۔
1101062
نظرات بینندگان
captcha