ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نےروز نامہ اللواء كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رسول خدا (ص) كی سيرت پر مشتمل كتاب ہذا محمد كی يورپ اور امريكہ میں نمائش كی جا رہی ہے اس كتاب كے مؤلف جناب محمد سعيد العولقی نے كہا ہے اس كتاب كی پورے يورپ اور امريكہ میں نمائش كریں گے العولقی نے كہا ہے كہ كيونكہ ہالينڈ میں سب سے پہلے رسول خدا (ص) كی توہين پر مشتمل كارٹون شائع ہوئے ہیں اس لیے اس كتاب كی نمائش كا آغاز بھی ہالينڈ سے ہو گا انہوں نے كہا كہ اس كتاب كی نمائش آسٹريليا اور نيوزی لينڈ میں بھی كی جائے گی اس كتاب كے مؤلف نے كہا كہ اس كتاب كا انگلش میں ترجمہ امريكہ اور يورپی ممالك میں مفت تقسيم كيا جائے گا محمد العولقی نے كہا كہ اس كتاب كے مطالعہ كے بعد حق شناس افراد كو رسول خدا (ص) كی سيرت سے آگاہی ہو گی واضح رہے كہ اس كتاب كا وزن 1500 كلو گرام ہے اور اس كے 420 صفحات ہیں ۔
1102312