ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے AFDكے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كی وزارت خارجہ نے اعلان كيا ہے كہ فرانسيسی رسالہ میں رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی كارٹون كی اشاعت كے بعد احتمالی خطرے سے بچنے كے لیے 20 ممالك میں فرانسيسی سفارت خانوں كو بند كيا جا رہا ہے فرانسيسی وزارت خارجہ كے ترجمان فلپ لاليو نے كہا ہے كہ یہ اقدامات حفظ ما تقدم كے تحت كیے جا ر ہے ہیں موصولہ رپورٹ كے مطابق فرانسيسی رسالہ میں كارٹون كی اشاعت كے بعد انڈونيشيا كے دار الحكومت جكارتہ میں فرانسيسی سفارت خانے عارضی طور پر بند كر ديا گيا ہے واضح رہے كہ فرانسيسی رسالہ میں رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی كارٹون كی اشاعت سے مسلمانوں میں اشتعال پايا جاتا ہے ۔
1102535