ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «JakartaPost»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پارليمينٹ میں بعض اراكين نے اس بل كی منظوری كی حمايت جبكہ بعض نے مخالفت كا اعلان كيا ہے ، بل كے مخالفين كہتے ہیں : یہ بل غذائی مصنوعات كی تياری كے اخراجات میں اضافے كا باعث بنے گا درحالنكہ بل كی حمايت كرنے والے اراكين كی رائے كے مطابق ، اس بل كی منظوری انڈونيشيا كی معاشيات كی بہبود میں بہت زيادہ مؤثر ثابت ہوگی اور ملكی برآمدات میں بھی نماياں اضافے كا باعث بنے گی ۔
انڈونيشيا كی وزارت مذہبی امور كے سيكرٹری جنرل "بحر الہدايت" نے اس بل كے حوالے سے ہونی والی پيش رفت پر اظہار مسرت كيا اور اكتوبر تك اس كی حتمی منظوری كے بارے میں اطلاع دی ہے ۔
1102337