سعودی عرب كی مسجدوں میں شيعوں كی توہين كے خلاف عراق كا احتجاج

IQNA

سعودی عرب كی مسجدوں میں شيعوں كی توہين كے خلاف عراق كا احتجاج

23:20 - November 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2442661
بين الاقوامی گروپ : عراق سے تعلق ركھنے والے حج كارواں نے مدينہ اور مكہ كی مسجدوں میں شيعوں اور صوفيوں كی تكفير كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے سعودی بادشاہ سے اس دين مخالف حركت كے خلاف فوری اقدام كرنے كی درخواست كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ صوت العراق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كے حج كارواں نے مكہ اور مدينہ كی مساجد میں شيعوں كی تكفير اور ان كے عقائد كی مسلسل توہين پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے سعودی بادشاہ كو ارسال كیے گئے ايك پيغام میں تمام اسلامی مذاہب كے احساسات كا احترام كرنے كی درخواست كی ہے ۔
عراقی كارواں كے سربراہ شيخ محمد تقی المولی نے اس پيغام میں اعلان كيا : اسلام میں مسلمان كی جانب سے كسی دوسرے مسلمان كی تكفير حرام ہے اور رسول اسلام (ص) نے فرمايا : اذا كفر الرجل اخاہ فقد باء بھا احدھما (جو بھی اپنے مسلمان بھائی كو كافر كہے گا درحقيقت ان میں سے ايك كفر كے ساتھ محشور ہو گا)۔
1131071
نظرات بینندگان
captcha