مسجد پر قبضے كے بعد اسلام مخالف گروپ كے قيام كی سالانہ تقريبات كا انعقاد

IQNA

مسجد پر قبضے كے بعد اسلام مخالف گروپ كے قيام كی سالانہ تقريبات كا انعقاد

23:27 - November 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2442666
بين الاقوامی گروپ : درحالنكہ فرانس كے شہر پواٹيا میں اسلام مخالف گروپ (شناختی نسل) كی جانب سے مسجد پر قبضے كو دو ہفتے نہیں گزرے تھے كہ گزشتہ روز ۳ نومبر كو اس گروپ كے اراكين نے گروپ كے دسویں يوم تأسيس كی مناسبت سے تقريبات منعقد كی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «charentelibre»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پواٹيا میں زير تعمير مسجد پر اسلام مخالف گروپ كے ستر سے زائد افراد كے قبضے كے بعد فرانسيسی حكام نے اس گروپ كے منحل ہونے كی اطلاع دی تھی ليكن نہ صرف یہ كہ مذكورہ گروپ منحل نہیں ہوا بلكہ گزشتہ روز گروپ كے يوم تاسيس كی مناسبت سے جشن كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
اس جشن میں جو آج اختتام پزير ہو گا ، دائیں بازوں كی انتہا پسند جماعتوں كے ۸۰۰ اراكين من جملہ اراكين پارليمنٹ بھی شركت كر رہے ہیں ۔
1131020
نظرات بینندگان
captcha