ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، یہ اسوسی ايشن جو ہندوستان كی مختلف عوامی اور سماجی تنظيموں پر مشتمل ہے ، اس دو روزہ كانفرنس میں فلسطين كی نماياں شخصيات كے علاوہ مسئلہ فلسطين كے حل كے لیے سرگرم مختلف ممالك كی متعدد شخصيات كی دعوت كے ذريعے مسئلہ فلسطين كے مختلف پہلؤوں كا جائزہ لينے كے ساتھ ساتھ خطے میں امن و امان كے قيام اور فلسطينی عوام كو انصاف دلانے كے لیے عوامی تحريكوں اور تنظيموں كے كردار پر روشنی ڈالے گی ۔
اسی طرح ہندوستان كی مختلف مذہبی اور سياسی شخصيات اس دو روزہ كانفرنس كے دوران ہندوستان اور اسرائيل كے باہمی تعلقات كا جائزہ بھی لیں گی ۔
1131412