پاكستان ؛ نيشنل آرٹ گيلری میں اسلامی آرٹ كی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

پاكستان ؛ نيشنل آرٹ گيلری میں اسلامی آرٹ كی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

23:51 - November 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2443285
بين الاقوامی گروپ : ۱۲ سے ۱۹ نومبر تك پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں نيشنل آرٹ كونسل كی كوششوں سے اسلامی آرٹ كی تعليمی وركشاپ منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی (ايكنا) نے پاكستان سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ «The Nation»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پاكستان سے تعلق ركھنے والے خطاطی كے آرٹسٹ اور طلا كار عبدالرزاق رضی اس وركشاپ میں طلباء كو ڈرائنگ اور سلم گرافيكس كی تعليم دیں گے ۔
طلباء اس وركشاپ كے دوران تھيوری اور پريكٹيكل پر مشتمل نشستوں میں شركت كے ذريعے اسلامی ہنر كے جيومیٹرك ڈيزائن جس میں پھولوں اور پرندوں كی تصويریں بھی شامل ہیں ، سے آشنائی حاصل كریں گے ۔
یہ تعليمی وركشاپ اسلامی ہنر میں جيومیٹری كے نمونوں كی تعليم كے لیے منعقد كی جا رہی ہے ، جس میں طلباء كو خطاطی اور طلا كاری كے منفرد طريقوں كی تعليم دی جائے گی ۔
1131619
نظرات بینندگان
captcha